• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرسٹیانو رونالڈو کے فالورز کی تعداد 600 ملین سے تجاوز کرگئی

کرسٹیانو رونالڈو کے فالورز کی تعداد 600 ملین سے تجاوز کرگئی

پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوانسٹاگرام پر 600 ملین فالوورزحاصل کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا تاریخی ریکارڈ نومبر 2022 میں 500 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔دنیا کے سب سے پسندیدہ فٹ بالر پرتگالی قومی ٹیم کے معزز کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سوشل بلیڈ کے مطابق فٹ بال اسٹار گزشتہ مئی سے اب تک 150 ملین سے زیادہ فالوورز حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 38 سالہ فٹ بال اسٹار500 ملین ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کی وجہ سے وہ دنیا کے امیر ترین اور کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔2017 کے بعد پہلی بار کرسٹیانو رونالڈو فوربز کی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں بھی سرفہرست رہے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں کسی ایتھلیٹ کی سب سے زیادہ سالانہ کمائی کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی 482 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز انسٹاگرام پر 427 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply