آئندہ ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 184 ارب روپے رکھنے کی تجویز

ملک بھر کے لیے آئندہ ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 184 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ صوبوں کی اے پی سی سی میں تیرہ سو چوراسی ارب روپے کاترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھا گیا ہے، اراکین قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کے لیے 91 ارب روپے جبکہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت کے لیے 95 ارب روپے کے پراجیکٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ علاقوں کے لیے 50 ارب کے پراجیکٹس پلان میں ہیں ، پنجاب ، 585 ارب روپے جبکہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب روپے مختص کیاگیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا 299 ارب روپے اور بلوچستان کے 143 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ شامل ہیں۔

انفراسٹرکچر کی تعمیر پر 433 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جبکہ سماجی منصوبوں پر 144 ارب خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ تفصیلات کے مطابق انرجی 84 ارب اور ٹرانسپورٹ مواصلات کیلئے 227 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ پانی کے منصوبوں کیلئے 83 ارب، پلاننگ، ہاوسنگ کیلئے 39 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دستاویز میں کہا گیا کہ زراعت کی ترقی کیلئے 13 ارب اور انڈسٹریز کیلئے صرف 5 ارب کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 25 ارب، گورننس کیلئے 16 ارب رکھے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply