• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جمہوریت نہیں آمریت ہے، مودی مخالف احتجاج پر راہول گاندھی گرفتار

جمہوریت نہیں آمریت ہے، مودی مخالف احتجاج پر راہول گاندھی گرفتار

بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، نئی دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور سمیت کئی کانگریس ممبران پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، بھارت کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کوئی بھی آمریت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر وحشیانہ حملہ کیا جاتا ہے، جیل میں ڈالا جاتا ہے، گرفتار کیا جاتا ہے اور مارا پیٹا جاتا ہے۔

اس موقع پر راہول گاندھی نے احتجاج میں پولیس تشدد کی تصاویر بھی شئیر کیں، اور لکھا کی اب جمہوریت ایک یاد ہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت بھر میں دیگر مقامات پر بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply