• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ پنجاب اور سندھ حکومتوںکا نوٹیفکیشن جاری

عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ پنجاب اور سندھ حکومتوںکا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اور سندھ حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومتِ پنجاب نے میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔عیدِ قرباں کی چھٹیوں کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام والے دفاترمیں بدھ 28 تا جمعہ 30 جون تعطیل ہو گی۔پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتے میں 6 دن کام والے دفاتر میں بدھ 28 جون تا ہفتہ یکم جولائی عام تعطیل ہو گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ‏سندھ میں28 جون سےیکم جولائی تک عیدتعطیلات ہوں گی۔

دو جولائی کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے چھٹی کے بعد پیر تین جولائی سے تمام سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی گزشتہ روز ایک دن کی تعطیل میں مزید اضافہ کر کے 28 جون سے یکم جولائی تک کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر 28 جون کی چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply