بھارت: معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی کی معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش ان کے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ وانی جے رام ریاست غربی بنگال کے دارالحکومت چنئی کے علاقے ننگامبکم میں مقیم تھیں۔ ہفتے (4 فروری 2023) کی صبح ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

گلوکارہ کےکے سر میں کافی عرصہ قبل چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ بیمار رہتی تھیں۔ وہ ہفتے کی صبح چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئیں۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔

وانی جے رام کا شمار ساؤتھ کے مشہور پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا۔ 1945 میں تمل ناڈو میں پیدا ہونی والی وانی جے رام کا اصل نام کالی وانی تھا۔ وانی نے اپنے کیریئر میں کل 19 زبانوں میں گائے ہیں جن میں تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی، اردو، مراٹھی، بنگالی، بھوج پوری، تولو اور اڑیہ شامل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل وانی نے اپنے کیرئیر کے 50 سال مکمل کیے تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 10 ہزار سے زائد گانے گائے۔ انہوں نے ایم ایس الائیاراجا، آر ڈی برمن، کے وی مہادیون، او پی نیر اور مدن موہن جیسے معروف بھارتی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وانی جے رام کو موسیقی کے میدان میں شاندار کارکردگی کے لیے 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply