• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی لندن ٹریننگ میں نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آ گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے 4 اگست کو سیشن جج کو خط لکھا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جج کی جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزدگی کی۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کیلیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جوڈیشل کانفرنس 5 سے 13 اگست تک لندن میں ہوگی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ٹریننگ سیشن ہوگا جس میں جج ہمایوں دلاور شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply