• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا’

‘پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا’

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان اور امریکا کوایک میزپر لے آیا ہے، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ دوحہ مثالی تھا، قطرمیں وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آگے بڑھنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سینیٹر کہہ رہے ہیں پاکستان سے تعلق ہوں سودا نہ ہو، دیرپا امن کے لیے مذاکرات ایک واحد راستہ ہے، پاکستان کا موقف دنیا نے تسلیم کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا، آگے خوشخبریاں ملیں گی، ہم ایک قوم ہیں بھکاری نہیں، تعلقات پیسے میں نہیں تولنے چاہییں، ہمیں اس وقت پیسے نہیں خطے کا امن درکار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکا کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پر معاہدہ ہوگیا، فریقین افغانستان سے غیر ملکی افواج کے پرامن انخلاء پر متفق ہوگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply