• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں طوفانی بارشیں متوقع،محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

پنجاب میں طوفانی بارشیں متوقع،محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں 24 گھنٹوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ راولپنڈی نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں،ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام ہیڈ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

کراچی کا موسم

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بارشوں سے نیلم ، مظفرآباد اور جہلم ویلی کے اضلاع متاثر ہونے خدشہ ہے۔آزاد کشمیر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply