• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قیدیوں کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

قیدیوں کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بےگناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل کا 2 گھنٹےطویل دورہ کیا اور اس موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات اور شواہد کا جائزہ لے کر بےگناہ قیدیوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بےگناہ قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کوئی بےگناہ جیل میں نہیں رہےگا اور کوئی گناہ گار چھوٹےگا نہیں۔

وزیراعلیٰ نے قیدیوں کیلئے ائیر کولر نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 3روز میں تمام بیرکس میں ائیرکولر لگانے کا حکم دیا۔

بعض قیدیوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل عملےکی جانب سےتشدد کی شکایات کیں جس پر محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شکایات کی تحقیقات کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل کچن کا معائنہ کیا اور خود کھانا کھا کر کوالٹی چیک کی۔ پی سی او کا وزٹ، قیدیوں کو متعین وقت میں عزیزوں سے بات نہ کرانے پر اظہار ناراضگی کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدی بچوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply