• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

شہباز شریف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حکومت کی بوکھلاہٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب عدالت کے اطراف کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، ایسی کونسی چیز ہے جو عوام سے چھپائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگی کارکنان کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی غیر جمہوری عمل ہے، پی ٹی آئی کنٹینر پر چڑھی، پی ٹی وی پرحملہ کیا ہم نے ایسے اقدامات نہیں کیے تھے۔یاد رہے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش ہوئے، عدالت کے اطراف میں ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply