• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مختصر و پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

مختصر و پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری  نے کہا ہے  کہ صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کرائوں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقیناً بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہم نے ایاز امیر اور حسن عسکری کا نام تجویز کیا تھا، ہماری نیک تمنائیں حسن عسکری کے ساتھ ہیں،امید ہے نگران وزیراعلیٰ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایڈمنسٹریشن میں تبدیلیاں لاتے ہوئے شفاف الیکشن کرائیں گے۔قبل ازیں  الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نگراں وزیر اعلی پنجاب مقررکیا۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس  ر سرداررضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران شریک ہوئے۔  الیکشن کمیشن نے اجلاس میں باہمی مشاورت سے پروفیسرحسن عسکری کونگراں وزیر اعلٰی پنجاب مقررکردیا۔ پروفیسرحسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیاسے پی ایچ ڈی کیا اورپروفیسر حسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ اس سے قبل حکومت کی جانب ایڈمرل ذکا اللہ، جسٹس ر سائرعلی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اورایازامیرکے نام تجویز کیے گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply