• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یورپی ایئر لائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے احتیاط کی ہدایت

یورپی ایئر لائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے احتیاط کی ہدایت

یورپی ایئر لائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے احتیاط کی نئی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کی گئی ہے، ایاسا نے یورپین ایئر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود سے متعلق ہدایت کی ہے کہ کراچی اور لاہور کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

ایاسا نے ہدایت کی ہے کہ یورپین ایئر لائنزکے طیارے 26 ہزار فٹ بلندی سے پرواز کریں، کشمیر تنازعہ کے سبب لاہور کی فضائی حدود میں بھی احتیاط کی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان سی اے اے نے مؤقف دیا ہے کہ ایاسا کی یہ ہدایت معمول کے مطابق ہے، ایاسا نے یورپین ایئر لائنز کو لاحق کسی خطرے سے آگاہ نہیں کیا، پاکستان کی فضائی حدود پروازوں کے لیے مکمل محفوظ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply