پاکستان کے معروف کامیڈین، اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔
اسماعیل تارا نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ ففٹی ففٹی سے ان کی شہرت ہوئی۔ انہیں نگار ایوارڈز برائے مزاحیہ اداکار کئی بار ملا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسماعیل تارا کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے مرحوم اسماعیل تاراکی مغفرت کیلئےدعا بھی کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں