کویت ؛بم دھماکوں میں ملوث 5 افراد کو سزائے موت

کویت کی تاریخ کے بدترین بم دھماکے میں ملوث شخص سمیت 5 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے مسجد پر بم حملے کے مجرم سمیت 5 قیدیوں کو سزائے موت دے دی ہے، ان میں سے تین افراد پر قتل اور ایک سری لنکن شہری پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بے وطن عرب شہری عبدالرحمٰن صباح سعود 2015 میں امام بارگاہ میں نماز جمعے کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھاجس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے، یہ کویت کی تاریخ کا بدترین دھماکا تھا اور اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔ اس حملے کے الزام میں ابتدائی طور پر 29 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں 7 خواتین بھی شامل تھیں۔ دوران ٹرائل 8 لوگوں کو 2 سے 15 برس قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ ایک درجن سے زائد کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا گیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply