• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہوٹل کے کمروں میں ٹوتھ برش کھلا نہ رکھنے کی حیران کن وجہ

ہوٹل کے کمروں میں ٹوتھ برش کھلا نہ رکھنے کی حیران کن وجہ

برطانیہ کی ایک سابق ہوٹل منیجر نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو ہوٹل کے کمرے میں اپنا ٹوتھ برش کھلا رکھنے سے سختی کے ساتھ منع کیا ہے اور اس کی ایسی وجہ بتائی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میلی نامی اس خاتون کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آپ کو ہوٹل روم میں یا کمرے کے باتھ روم میں اپنا ٹوتھ برش کھلا نہیں رکھنا چاہیے، بالخصوص جب ہوٹل کے عملے کے ساتھ آپ کا رویہ اچھا نہ ہو۔
میلی ویڈیومیں بتاتی ہے کہ ”میں نے ہوٹل ورکرز کو آپس میں باتیں کرتے ہوئے سنا ہے، وہ ایک دوسرے کو بتا رہے ہوتے ہیں کہ انہوں نے کمرے میں ٹھہرے ہوئے مہمان کے ٹوتھ برش سے ٹوائلٹ کا کموڈ اور دیگر چیزیں صاف کیں۔ ورکرز کی اس حرکت کی وجہ کمرے میں ٹھہرے مہمان کا ان ورکرز کے ساتھ تلخ رویہ ہوتی ہے۔“
میلی ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے کہ یا تو آپ کو اپنا ٹوتھ برش کبھی بھی کمرے میں کھلا نہیں رکھنا چاہیے اور اگر ایسا کریں تو ہوٹل کے سٹاف سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ اگر آپ ورکرز کے ساتھ بدسلوکی کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔میلی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply