• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ؛کھدائی کے دوران آثارِ قدیمہ نے 125 مقبرے دریافت کرلیے

غزہ؛کھدائی کے دوران آثارِ قدیمہ نے 125 مقبرے دریافت کرلیے

گزشتہ سال غزہ میں دریافت ہونے والے 2ہزارسال قدم رومی قبرستان پر کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کو کم از کم 125 مقبرے ملے ہیں ۔ماضی میں مقامی ماہرین آثار قدیمہ نے فنڈنگ ​​کی کمی کی وجہ سے دریافتوں کو دوبارہ دفن کیا تھا لیکن فرانسیسی تنظیموں نے اس جگہ کی کھدائی میں مدد کی ہے، جسے گزشتہ سال فروری میں مصری فنڈ سے چلنے والے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک تعمیراتی عملے نے دریافت کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فرانسیسی سکول آف بائبلیکل اینڈ آرکیالوجیکل ریسرچ کے ایک ماہر فادیل العوتول نے بتایا کہ فلسطین میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے ایک ایسا قبرستان دریافت کیا ہے جس میں 125 مقبرے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس آثار قدیمہ کو محفوظ کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے تاکہ تاریخ دھل نہ جائے۔غزہ کی وزارت نوادرات کے جنرل ڈائریکٹر جمال ابو ریدہ نے کہا کہ یہ اس سرزمین پر فلسطینی جڑوں کو مزید گہرا کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہزاروں سال پرانی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply