• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے میجر سمیت2بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے میجر سمیت2بھارتی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول کے قریب راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج کا میجر اور ایک سپاہی زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد میں آگئے جب وہ وہاں گشت کر رہے تھے۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آنند کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تازہ کُھدی ہوئی زمین میں چھپایا گیا، اور واقعے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 14  فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر کئے گئے خود کش حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44  اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے روایتی طور پر اپنے مظالم پر نظر ڈالنے کے بجائے کارروائی کو الٹا پاکستان کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply