• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈرامہ’ میرے پاس تم ہو’ اب بھارتی چینل پر دکھایا جائے گا

ڈرامہ’ میرے پاس تم ہو’ اب بھارتی چینل پر دکھایا جائے گا

پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب بھارتی چینل میں بھی نشر کیا جائیگا۔ ڈرامے میں عائزہ خان ، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

خلیل الرحمن قمر کے تحریر کیے گئے ڈرامے میرے پاس تم ہو ، جو کہ 2019 میں نشر ہوا۔ یہ بلاک بسٹر ڈرامہ جس کی 4 برس بعد بھی مقبولیت ویسی ہی ہے۔ پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب بھارتی چینل پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں عائزہ خان نے ایک منفی کردار ادا کیا۔ عائزہ نے مہوش نامی خاتون کا کردار ادا کیا جو کہ اپنے شوہر دانش (ہمایوں سعید) سے بے وفائی کرتی ہے۔ اس ڈرامے میں عدنان صدیقی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے کے بے مثال ڈائیلاگز نے ایسے مزید کامیاب بنا دیا

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈرامے کو جہاں بے حد پذیرائی ملی وہی بہت سے حلقوں نے ڈرامے کے ڈائیلاگز کے خلاف آواز بھی اٹھائی ۔ کہ جس میں ایک عورت کے روپ کو بے حد منفی انداز سے پیش کیا گیا۔ اس تنقید کے باوجود بھی ڈرامے کی نشر کی جانے والی آخری قسط کو تقریبا اب تک 7 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply