عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس یحیی آفریدی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا، سیکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، درخواست میں فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں، سرکاری و نجی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply