• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب کے اے جی سندھ کے پانچ سینئر آڈیٹرز کو طلبی کے نوٹسز

نیب کے اے جی سندھ کے پانچ سینئر آڈیٹرز کو طلبی کے نوٹسز

کراچی: آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اے جی سندھ میں جعلی بھرتیوں پر نیب کی انکوائری جاری ہے، نیب نے پانچ سینئر آڈیٹرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ محمد زبیر، صابرچانڈیو، اعجاز کانجو، سجاد شیخ اور نظام نامی 5 افسران کو آج اور کل (29 اور 30 اکتوبر) کو طلب کیا گیا۔ غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کی سا لانہ رپورٹ 17-2016 میں کیا گیا تھا۔ادارے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی بھرتیوں میں محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی تقرر نامے استعمال کئے گئے۔ دیگر اداروں کے جعلی ملازمین کا اے جی سندھ میں غیر قانونی انضمام کیا گیا۔ جعلی بھرتی شدہ ملازمین کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں، جبکہ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply