• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواب میں نظر آنے ولے نمبروں نے خاتون کو تیسری بارلاٹری جتوا دی

خواب میں نظر آنے ولے نمبروں نے خاتون کو تیسری بارلاٹری جتوا دی

خواب میں نظرآئے اعداد سے خاتون 50 ہزارڈالرز کی لاٹری جیت گئیں،تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون جو باقاعدگی سے لاٹری نمبروں کی ترتیب خواب میں دیکھتی آرہی ہیں، نے اس بار بھی محض خواب کی بنیاد پر تیسری لاٹری جیت لی جس میں 50ہزارڈالرز کا انعام نکلا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی کی 77 سالہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 2008 میں دو بار 7-11-33-35-39 اعداد کے بارے میں خواب دیکھ کر لاٹری جیتی۔ انہوں نے 50ہزارڈالرز کا پہلا انعام 2008 میں ہی جیتا جبکہ دوسرا انعام 2019 میں اسی نمبر کے سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جیتا جو کہ 50 ہزار ڈالرز پر مبنی تھا۔خاتون نے تیسری بار لاٹری رواں ہفتے جیتی جس کی قیمت یکساں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی معاملات تنگ تھے، لہذا میں نے اس کے بارے میں دعا کی اور پھر ان نمبروں کے بارے میں ایک خواب آیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی یہ تازہ ترین انعامی رقم دانتوں کے کام کے لیے ادائیگی اور چھٹیاں گزارنے کے لیے کام آئے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply