• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نشہ آور موادکی برآمدگی پر امریکی ماڈل جی جی حدید گرفتار

نشہ آور موادکی برآمدگی پر امریکی ماڈل جی جی حدید گرفتار

معروف امریکی ماڈل جی جی حدید کو جزائر کیمین میں چھٹیاں گزارنے کے دوران چرس رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا 28 سالہ امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کو مبینہ طور پر 10 جولائی کو ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیام، سپر ماڈل نجی طیارے کے ذریعے اپنے دوست کے ساتھ جزائر کیمین پہنچی تھیں۔کسٹم حکام کو ائرپورٹ پر مبینہ طور پر جیجی کے سامان سے منشیات ملی جس پر انہیں حراست میں لے کر جیل لے جایا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مسافروں کے سامان میں چرس اوراس کے استعمال کا سامان برآمد ہوا تھا لیکن اسکی مقدار کم تھی اور ذاتی استعمال کے لیے تھی۔ ماڈل جی جی حدید اور ان کے دوست کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا۔جیجی اور ان کے دوست میک کارتھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں اعتراف جرم کے بعد ان پر ایک ، ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب سپر ماڈل کے ترجمان نے بتایا کہ جی جی نے اپنے میڈیکل لائسنس پر یہ مواد خریدا تھا اور یہ ذاتی استعمال کے لیے تھا۔ ان کے گزشتہ تمام ریکارڈز کلیئر ہیں اور وہ اس وقت جزیرے پر چھٹیاں منا رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب جی جی نے گرفتاری کے بعد رہائی ملنے کے کچھ روز بعد انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے وقت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ماڈل نے اپنی گرفتاری سے متعلق پوسٹ پر کچھ نہیں کہا البتہ ان کے مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply