• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موٹاپے میں مبتلا افراد حج پرنہیں جاسکیں گے؛مصری حکام

موٹاپے میں مبتلا افراد حج پرنہیں جاسکیں گے؛مصری حکام

مصری حکام نے موٹاپے سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا افراد کو رواں سال حج کے لیے جانے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

مصر کی وزارت داخلہ نےحج کے مناسک ادا کرنے کے لیے متعدد گروپوں کے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان افراد کو انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

حج کے لیے درخواست دینے کے لیے ضروریات میں ان بیماریوں سے محفوظ ہونا بھی قرار دیا گیا ہے۔ مصر میں حج درخواستیں آئندہ 6 مارچ تک جمع ہونا جاری رہیں گی۔

وزارت کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے افراد میں گردے کے فیل ہونے والے مریض ہیں جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھیپھڑوں کے فائبروسس کے مریض ہیں ۔موٹاپے کے مریض ہیں ، امراض قلب کے ایڈوانس کیسز، جگر کی سروسس اور ٹیومر والے افراد ہیں ، پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین اور ذہنی مریض بھی پابندی کی زد میں آ رہے ہیں۔ الزائمر کے مریضوں کو بھی حج پر جانے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ عاز م حج کے لیے حفاظتی ٹیکوں کو بنیادی خوراک کے ساتھ مکمل کیا جانا ضروری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کورونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگی ہونا چاہیے۔ ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply