الجزائر، بس، پک اپ میں ٹکر، 34 افراد جھلس کر چل بسے

جنوبی الجزائر میں ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث 34 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 4 بجے تمانراسیٹ میں پیش آیا، جو دارالحکومت الجزائر سے تقریباً 1500 کلومیٹر (930 میل) جنوب میں واقع ہے۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ تمام مسافر آگ کی لپیٹ میں آگئے، جس کی وجہ سے 34 افراد چل بسے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

الجزائر میں، جان لیوا کار حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ 2022 میں ٹریفک حادثات میں 907 افراد مارے گئے تھے جبکہ تقریباً دو ہفتے قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں شمالی الجزائر کے علاقے بوردج بو آریریدج میں ایک بس حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

اس ماہ کے شروع میں حکومت کے زیر انتظام نیوز ایجنسی کے مطابق، صرف 1 مئی اور 11 جولائی کے درمیان11,000 سڑک کے واقعات کے نتیجے میں الجزائر بھر میں 300 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply