• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعدد آئی ٹی منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے متعدد آئی ٹی منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق متعدد منصوبوں کا اجرا کر دیا، سیمینار میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزراء منصوبہ بندی، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، سرمایہ کاری بورڈ، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن، اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسران، خلیجی ممالک، چین، یورپی یونین کے سرمایہ کار اور غیر ملکی سفارتکار بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے آئی ٹی کو متحرک آمدن پیدا کرنے اور فروغ پذیر صنعت میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے بوتھ کا دورہ کیا، اس دوران وزیراعظم نے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان، ٹیک لفٹ بوٹ کیمپ، فرسٹ نالج پارک فار وومن باغ (آزاد جموں و کشمیر)، ایگری ٹیک انکیوبیٹر فیصل آباد اور سینٹر آف ایکسیلنس ان گیمنگ اینڈ اینی میشن کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان ذہین، محنتی اور باہمت ہیں، ہمارے نوجوان مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سہولیات، مواقعوں کی کمی کے باوجود نوجوان بہترین انداز میں پیشہ وارانہ کام کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں بہت سے منصوبے قومی دھارے میں شامل ہوں گے، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے تمام وسائل برؤے کار لا رہے ہیں، معاشی بحالی کے قومی منصوبوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے، معاشی منصوبوں پر عملدرآمد سے ملک کو خوشحال بنائیں گے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو طریقہ کار سے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply