اسرائیلی فوج کا ایک اور ہولناک جنگی جرم سامنے آگیا، غزہ کے النصر اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے متعدد بچے مردہ پائے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کچھ ہفتے پہلے ان بچوں کے گھر والوں اور عملے کو اسلحے کے زور پر اسپتال سے باہر نکال دیا تھا۔
بچوں کے النصر اسپتال کے ایمرجنسی روم کی ویڈیو المشہد ٹی وی نے جاری کردی، اس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے اُن بچوں کی لاشیں پڑی ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے وہیں اکیلا چھوڑ دیا۔
شمالی غزہ میں بچوں کے النصر اسپتال کو اسرائیلی فورسز نے 10 نومبر کے حملوں میں ناکارہ بنا دیا تھا، اسپتال کو ٹینکوں سے گھیر کر وہاں موجود تمام لوگوں کو آدھے گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسرئیلی فوج نے ڈاکٹروں کو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو وہاں سے لے جانے کی اجازت نہیں دی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں