ایپل آئی فون 4 جی بی امریکا میں نیلامی کے دوران ایک لاکھ 58 ہزار ڈالرز (پاکستانی 4 کروڑ 35 لاکھ) میں فروخت ہوا جو اس کی اصل قیمت سے 300 گناہ زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل آئی فون 4 جی بی نیلامی کے وقت اپنی فیکٹری ریپنگ میں تھا اور غیر معمولی حالت میں تھا۔ نیلامی میں 10,000 ڈالر (پاکستانی27 لاکھ 57 ہزار)کی ابتدائی بولی کے بعد مجموعی طور پر 28 بولیاں لگیں جس کے بعد یہ تقریبا 4 کروڑ 35 لاکھ میں فروخت ہوا۔
ایل سی جی نے فروری میں ایک اور پہلی نسل کا آئی فون 63,356 ڈالر ( پاکستانی 1 کروڑ 80 لاکھ)میں فروخت کیا۔ ایک اور فرم رائٹ آکشنز نے مارچ میں پہلی نسل کا آئی فون 40,320 ڈالر (ایک کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے )میں فروخت کیا۔ پہلی نسل کا آئی فون جس کے ڈسپلے یا ٹوٹے ہوئے بٹنوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تلاش کرنا غیر معمولی بات ہے۔

آئی فون 4GB ماڈل کو لانچ کے فوراً بعد بند کر دیا گیا جس کی وجہ اسکی فروخت میں کمی اور 8GB ماڈل کی ریلیز تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں