پنجاب میں پولیو کے 2 کیسز سامنے آ گئے

سوہاوہ میں پولیو کے دو کیسز کا انکشاف ہوا ہے پولیو کی علامات محنت کش کے دو سگے بیٹوں میں پائی گئیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں آٹھ اور چھ سال کی عمر کے دو بچوں میں پولیو کی علامات کا انکشاف والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔دونوں بچوں میں یکے بعد دیگرے دو سال قبل اچانک پولیو جیسے مہلک مرض کی علامات ظاہر ہوئیں اور چند ہی ہفتوں میں انہیں چلنے پھرنے سے معذور کر دیا ۔پہلے بڑے بیٹے کی ٹانگوں میں درد ہوا جسے عام درد سمجھ کر نظر انداز کیا گیا مگر تین دن بعد دوسرے بیٹے میں بھی یہی علامات پائی گئیں تو ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا مگر کوئی تشخیص نہ ہو سکی ۔ آہستہ اہستہ اس بیماری نے دونوں بچوں کو چلنے پھرنے سے معذور کر دی۔غریب والدین نے متعدد ماہرین صحت سے رجوع کیا مگر بیماری کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ۔
والدین کے مطابق انہوں نے اپنی جمع پونجی بیچ کر درجنوں ٹیسٹ بھی کروائے مگر کوئی ڈاکٹر اصلی بیماری تک نہ پہنچ سکا چند ماہ کے اندر دونوں بچے چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو گئے والدہ کے مطابق تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس بھی کروایا گیا تھا
والدہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے دونوں بیٹوں کی پولیو جیسی پراسرار بیماری کا پتہ لگایا جائے اور ان کے ان کے علاج معالجہ میں مدد کی جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply