• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں، عمران خان

کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لبرٹی چوک پر شرکاء سے پرجوش خطاب کیا

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے اہم سفر شروع کررہاہوں، میرے لیڈرقائداعظم نے ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا تھا، وقت آگیا کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے نہیں ہے، مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں ، فیصلے ملک سے باہر نہ ہوں نہ لندن نہ واشنگٹن۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونےچاہئیں، کوئی ہمیں نہ کہےکہ ہم کسی کی جنگ میں شامل ہوں، روس سستاتیل دے تو اپنی قوم کو مہنگائی سے بچا سکتا ہوں توکوئی حکم نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتاہوں، لوگ تماشا دیکھ رہےہیں قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے ، 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگا اس امپورٹڈ حکومت نے کی ہے۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 1100ارب روپے چوری اور کرپشن کے کیسز معاف کرارہےہیں قوم تماشا دیکھ رہی ہے، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے چوروں کو قبول نہیں کرےگی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں میرے لوگوں پرظلم نہ ہو، تھانہ کچہری پٹواری کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، عام لوگ بنیادی ضروریات کے لئے دھوکے کھاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا گیا، ہماری تنقید تعمیری ہے مگر تنقید کا مقصد یہ نہیں کہ ملکی ادارے کمزورہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا، شفاف انتخابات چاہتاہوں، میں ملک کو نقصان نہیں پہنچاناچاہتا، میں نوازشریف کی طرح بھگوڑا نہیں، میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں وہ پاکستان دیکھناچاہتاہوں جو آزاد ملک ہو، آزاد ملک کے لئے آپ کو طاقتور فوج چاہئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے کہتا ہوں ہم آئین کے مطابق چلیں گے ہم پرامن رہیں گے اور ہمارے تمام احتجاج پرامن ہوتے ہیں، 26سال سے آئین اور قانون کے اندر چلے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors london

رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ 18 قتل کرنے والامجرم رانا ثنااللہ اور شہبازشریف پر نظر رکھی جائے

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply