ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی سمگلر افتخار احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم سادہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔
ملزم نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کی،ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ لوگوں کی جمع پونجی اور زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات سرکل طارق مسعود کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں تکنیکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں