• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کون سے ملک کے شہریوں کی عمر راتوں رات 2 سال تک کم ہوگئی؟

کون سے ملک کے شہریوں کی عمر راتوں رات 2 سال تک کم ہوگئی؟

آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ دنیا میں ایک ایسا ملک ہے جس کے تمام افراد کی عمر ایک سے دو سال کم ہونے جا رہی ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ ملک کونسا ہے اور یہ کس طرح ممکن ہے؟ یہ ملک جنوبی کوریا ہے اور وہاں عمر میں کمی عمر کا حساب رکھنے کا عالمی معیار اپنانے کی وجہ سے ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے عمر کا حساب رکھنے کے رواینی طریقے کے متروک ہونے اور عالمی معیار کو اپنانے کے بل کے پاس ہونے سے جنوبی افریقہ کے تمام افراد کی عمر ایک سے دو سال کم ہو جائے گی۔ اس قانون کا اطلاق جون 2023 سے ہوگا۔

ہر شخص یہ جاننا چاہے گا کہ آخر عمر میں کمی کس طرح ممکن ہے۔ وہ کچھ اس طرح ہے کہ جنوبی کوریا میں پیدائش کے وقت بچے کو ایک سال کا قرار دیا جاتا ہے اور یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی قانونی مقاصد کے لیے عمر کا ایک الگ سسٹم بھی جنوبی کوریا میں موجود ہے، جس کے تحت پیدائش کے وقت عمر تو ایک دن کی ہوتی ہے مگر ہرسال یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔

1960 کی دہائی سے جنوبی کوریا میں طبی ریکارڈ میں عمر کا حساب رکھنے والے عالمی معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے، یعنی پیدائش کے وقت ایک دن اور پھر سالگرہ پر ایک سال کا اضافہ۔

مگر اب تمام سسٹمز کو جون 2023 سے ختم کر دیا جائے گا اور کم از کم سرکاری دستاویزات میں اس قانون کے تحت عمر کا حساب رکھنے کے لیے عالمی معیار کو اپنایا جائے گا۔

پارلیمان میں بتایا کہ قانون میں تبدیلی کا مقصد غیرضروری سماجی و معاشی اخراجات میں کمی لانا ہے، کیونکہ پرانے سسٹمز سے قانونی اور سماجی تنازعات کے ساتھ ساتھ لوگ بھی الجھن کا شکار رہتے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنوبی کورین عوام بھی اس تبدیلی پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب کوئی عمر پوچھتا ہے تو جواب دینے سے پہلے انہیں کافی دیر تک سوچنا پڑتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply