افغانستان صرف افغانیوں کا ہے، طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد ہی ہمارا منظر عام پر آنے کا ارادہ تھا اور امریکہ کی نااہلی اس بات سے ثابت ہے کہ اس سے ایک ائرپورٹ نہیں سنبھالا جا رہا تو وہ پورے افغانستان کو کیسے سنبھال سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے تاہم انخلا کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اتحادیوں کے مقابلے میں امریکہ نے افغانستان میں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے سیکیورٹی صورتحال سنبھالی نہیں گئی اور وہ کابل چھوڑ گئے۔ طالبان اشرف غنی سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان کو بتایا گیا ہے ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں ہے اور حکومت بنانے کی مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply