جنوبی کوریا میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے۔شمالی صوبے کے شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک نے ریسکیو آپریشن اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہیں۔

یوکرین سے واپسی پر صدر یون سک نے فوری اجلاس طلب کیا جس میں ڈیزاسٹر سے متعلق تمام اداروں کو متاثرین کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے احکامات دیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جنوبی کوریا کے صدر نے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان حادثات میں مرنے والوں کے لیے دعاگو اور ان کے بہادر اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ہمیں اس صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کرنے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply