• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کے راز کھولے تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی،پرویز خٹک کی دھمکی

تحریک انصاف کے راز کھولے تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی،پرویز خٹک کی دھمکی

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ تین چار مرتبہ تحریک انصاف نے الیکشن کے مواقع ضائع کیے، اگر یہ راز کھل گیا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کو آج بڑا جھٹکا لگا اور پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنالی، نئی جماعت نے تحریک انصاف کے 57 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی توڑ لیے، سابق وزيراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے۔

نئی پارٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہناتھاکہ ہمارے ساتھ ہم خیال ارکان اسمبلی اکٹھے ہوئے اور ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھیں گے، پارٹی منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

پرویزخٹک کاہنا تھا کہ میں نے اور محمود خان نے صوبے میں دوبارہ حکومت کی، ہماری ٹیم نے خیبرپختونخوا کی خدمت کی اور نتیجہ بھی سامنے آیا، ہم نے خیبرپختونخوا میں سہولت صحت کارڈ، پشاوربی آر ٹی، سوات موٹروے بنائی، سیاحت کو فروغ دیا، سڑکوں کا جال بچھایا۔

سابق وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ تین چار مرتبہ تحریک انصاف نے الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے، کیا ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار والا راستہ اپنانا ہے؟ کیا وجوہات تھیں کہ تحریک انصاف نے الیکشن قبول نہیں کیا اور آج تک ہم انتشار کی طرف جارہے ہیں، سب کو سوچنا چاہیے یہ ہمارا جمہوری ملک ہے الیکشن ہونا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پرویزخٹک کاکہنا تھاکہ سوال چھوڑے جارہا ہوں تحریک انصاف نے کیوں الیکشنز کا وقت ضائع کیا؟ تحریک انصاف نے کیوں یہ وقت ضائع کیا یہ ایک بہت بڑا راز ہے، جب یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ پی ٹی آئی کا پروگرام کیا تھا؟ سوال بہت گہرا ہے،کیا وجوہات تھیں کہ تحریک انصاف نے الیکشن قبول نہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply