• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

لیگی رہنماکےبیٹےکی گاڑی کوحادثہ،طارق فضل چودھری کابیٹادم توڑگیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آبادکےعلاقےسیونتھ ایونیومیں سابق وفاقی وزیرطارق فضل چودھری کےبیٹےکی گاڑی حادثے کاشکارہوگئی۔
پولیس کےمطابق لیگی رہنماکےبیٹے کی گاڑی کوحادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،عنزہ طارق کی گاڑی موٹرسائیکل سوارکوبچاتےہوئےکھمبےسےٹکراکرالٹ گئی،حادثےمیں عنزہ طارق شدیدزخمی ہوگئےتھے،جن کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا،مگروہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےجان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کےمطابق طارق فضل چودھری کےبیٹےکےساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی سوارتھاجس کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق پمزہسپتال میں ضروری کارروائی کےبعدعنزہ طارق کی لاش ورثا کےحوالےکردگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

طارق فضل چودھری کےبیٹےکی میت ان کی رہائشگاہ چک شہزادپہنچنےپراہلخانہ غم سے نڈہال ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق طارق فضل چودھری کےبیٹےکی نمازجنازہ آج شام4بجے(ن)لیگ سیکرٹریٹ پارک روڈچھٹہ بختاورمیں اداکی جائےگی۔
اسپیکرراجہ پرویزاشرف کااظہارافسوس:
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نےطارق فضل چودھری کےبیٹےکی وفات پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ شکل گھڑی میں طارق فضل چودھری اوراہلخانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں،اللہ طارق فضل اوراہلخانہ کوجوان بیٹےکی وفات پرصبروجمیل عطافرمائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply