حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے حمزہ شہباز کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت میں 197 ووٹ پڑے ہیں جب کہ چودھری پرویزالٰہی کے حق میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

ن لیگ کے 161 اراکین اسمبلی، پیپلزپارٹی کے سات 26 منحرف اراکین سمیت راہ حق پارٹی ایک اور دو آزاد امیدواروں نے بھی حمزہ شہبازشریف کو ووٹ ڈالا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کی کامیابی ہوئی ہے، تمام تر دباو کے باوجود آج ہم ثابت قدم رہے۔

اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار پرویز الہٰی زخمی ہوگئے۔

پرویز الہیٰ نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں ہاتھ اٹھا کر بددعائیں دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل میں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی پرویز الہیٰ ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتے ہیں کہ یا اللہ میرے ساتھ انصاف ہو، اور ان کے ساتھ وہ ہو جو ساری دنیا کے لیے مثال بنے۔

انہوں نے کہا کہ یااللہ میں کمزور ہوں، میں قیامت تک انہیں نہیں بخشوں گا، تو میرا بدلہ لے۔

’’ہمارے لوٹے واپس کرو‘‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اپنے ہی دوستوں نے بال نوچ ڈالے

اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کیا۔ ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، ان کے بال نوچے۔

اس صورتِ حال کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سیکیورٹی کے ساتھ واپس اپنے دفتر چلے گئے۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ایوان میں سیٹیاں بجائی گئیں، ایوان میں ایک دوسرے پر فقرے کسے گئے، ڈائس کے سامنے ارکان نے نعرے بھی لگائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی اراکین کا مؤقف تھا کہ لوٹوں کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیں گے، بلے پر جیت کر شیر کو ووٹ کیسے دے سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply