• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سگریٹ نوشی سے زبان پر بال اُگنے کا انوکھا ترین واقعہ

سگریٹ نوشی سے زبان پر بال اُگنے کا انوکھا ترین واقعہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے سبز زبان رکھنے والے شخص کے کیس کا مطالعہ نیو انگلینڈ کے جرنل آف میڈیسن میں شائع کیا ہے۔

ریسرچ رپورٹ میں امریکی شخص کا نام لیے بغیر بتایا گیا ہےکہ 64 سالہ شخص نے اپنی زبان پر سبز رنگ کے بال نما ابھار نکل آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا تو تشخیص ہوئی کہ سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال امریکی شہری کی زبان کی رنگت اور ساخت میں تبدیلی کا باعث بنا۔

لیکن رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکی شہری کتنے عرصے سے سگریٹ نوشی کررہا تھا اور کتنے عرصے بعد اس کی زبان کی رنگت سبز ہونا شروع ہوئی۔

تاہم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے شہری کو بتایا کہ زبان پر یہ غیر معمولی کوٹنگ اس وقت بنتی ہے جب زبان کی سطح پر تمباکونوشی کے زیادہ استعمال کے باعث بیکٹریا چپک جائیں اور ان بیکٹریا کے باعث زبان پر سبز رنگ کے بال نما ابھار پیدا ہونے لگتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ کیفیت زبان کی سبز رنگت اور ان پر بال نما ابھاروں کا باعث بنی ہے، اگر زبان سے ان بالوں کو کھرچ کر باقاعدگی سے نہ اتارا گیا تو یہ بال ایک انچ تک بڑھ سکتے ہیں، یہ بال نما ابھار مختلف عناصر کی بنیادر پر سبز کے بجائے براؤن اور پنک بھی ہوسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کا ماننا ہے یہ کیفیت عام طور پر انسان کو 40 سال کی عمر کے بعد زیادہ متاثر کرتی ہے خاص طور پر ان مرد حضرات کو جو منہ کی باقاعدگی سے صفائی نہ رکھ پاتے ہوں، ان میں تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال بھی اہم ہے جس کی وجہ سے بیکٹریا یا غذائی باقیات زبان سے چپکی رہ جاتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply