آزاد کشمیر میں سرکاری معلمین و معلمات کی ہڑتال

حکومت نے ایلیمنٹری معلمین کو گریڈ بی 16 جب کہ سیکنڈری معلمین کو بی 17 دینے کا وعدہ کیا تھا. جو پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی نافزالعمل ہے۔

مگر آزاد کشمیر حکومت نے اس وعدے سے آنکھیں چرا لی  ہیں۔ اسی سلسلے میں آزاد کشمیر اساتذہ دو ہفتوں سے ہڑتال پہ تھے۔ حکومت آزاد کشمیر نے کسی بھی طرح کی توجہ نہ دی اور نہ ہی مذاکرات کا عندیہ دیا تو اساتذہ نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی طرف10 جولائی کو مارچ اور دھرنا کی کال دی،

یوں  اس کال کےا علان کے ساتھ ہی حکومت نے اساتذہ اور ان کی قیادت کو گرفتار کرنے اور احتجاج پر لاٹھی چارج کرنے کا حکم جاری کیا ہے  اس وقت تک  درجنوں  معلمین اور معلمات گرفتار کر لیے گیے ہیں  ۔جب کہ مزید گرفتاریاں جاری ہیں۔

مرکزی قیادت میں سردار تاسف شاہین اور عامر فردوس اعوان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں ایلیمنڑی معلمین اور کلرک ایک ہی گریڈ میں ہیں  بی 11  میں کام کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حالیہ برسوں میں این ٹی ایس اور پی ایس سی کے تحت شعبہ تعلیم میں آنے والے لوگ اعلیٰ  ا تعلیم کے ساتھ ساتھ نئے جذبے سے سرشار ہیں، مگر ناقص حکمت عملی اور عدم توجہی سے سرکاری ادارے خاطر خواہ رفتار سے ترقی نہیں کر پا رہے۔ 2008 کے زلزلے کے بعد منہدم ہو جانے والی عمارتوں کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply