این ڈی ایم اے نے سیلاب الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے سیلاب الرٹ جاری کردیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ کمیشن، اکھنور اور پاکستان کمیشن انڈس واٹر (PCIW ) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق (مرالہ اپ اسٹریم) میں سیلابی ریلے کا تیز بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرالہ میں اگلے 12 گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے. اعداد و شمار کے مطابق مرالہ کی گنجائش 1,100,000 کیوسک ہے۔ موجودہ سطح 170,000 کیوسک ہے جسے میڈیم فلو کیٹیگری میں رکھا گیا ہے- تاہم بہاؤ میں متوقع اضافہ 250,000 کیوسک بتایا جارہا ہے جوکہ (ہائی فلو) ہو سکتا ہے۔

ممکنہ صورتحال کے پیش نظر، این ڈی ایم اے کیجانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ جس کے تحت نشیبی علاقوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر حساس علاقوں کو صورتحال پر فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ممکنہ تیز بہاؤ کے پیش نظر پانی کو ریگولیٹ کرنے کے نظام کو الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ لنک کینال کے ذریعے پانی کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔ حساس علاقوں کی مانیٹرنگ اور اپ ڈیٹس کو مقامی کمیونٹیز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں، ریسکیو 1122 اور مسلح افواج کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply