پشاورکینٹ میں گھوڑوں کا قدیمی گشت بحال

پشاور کینٹ میں گھوڑوں کا قدیمی گشت بحال کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آٹھ گھوڑوں کے دو دستے گشت پر معمورکیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گھوڑوں پر گشت ماضی کی روایات کا حصہ رہا ہے۔ گھوڑوں پر پولیس دستے نےصدر بازار میں گشت شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل لاہور میں بھی قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کوتووال تعینات کیے گئے تھے۔ تاریخی دہلی گیٹ سے مسجد وزیر خان تک، گشت کرنے کیلئے کوتوالوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور کی سڑکوں پر پرانے وقتوں کے کوتوالوں سے مشابہت رکھنے والے محافظوں کو گشت کرتا دیکھ کر شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔

گمشدہ روایات کو زندہ کرنے پر یہ کوتوال بھی خوش ہیں، کہتے ہیں ان کا مقصد تاریخی شہر کے کلچر سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے۔ گشت کرتے یہ کوتوال آنے جانے والے شہریوں کو مشکل کی صورت میں مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دہلی گیٹ پر کھڑے یہ کوتوال صدیوں پرانی لاہوری ثقافت کو زندہ کر رہے ہیں۔ شہریوں نے سٹی اتھارٹی کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply