• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزاد خالصتان تحریک؛مظاہرین نےامریکہ میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی

آزاد خالصتان تحریک؛مظاہرین نےامریکہ میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی

 آزاد خالصتان تحریک امریکا میں بھی زور پکڑ گئی،سکھ مظاہرین نے سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے،واقعہ اتوار کی رات 2 بجے پیش آیا ۔رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر سکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا یہ دوسرا موقع ہے۔

اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ہے۔فروری 2023 میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیےگئے۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply