روس کے 9 ہزار فوجی مار دیئے، یوکرین کے صدر کا دعویٰ

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9 ہزار روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 9 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور فوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھر چلے جائیں کیونکہ وہ جہاں بھی جائیں گے تباہ ہو جائیں گے اور انہیں ایک لمحہ کو بھی سکون نہیں ملے گا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ حملہ آور روسی فوج کو یہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا۔ انہیں صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی اور ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔ ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام حملہ آور روسی فوجیوں کو بتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply