• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قرض دینے والی ایپس بینک صارفین کیلئے خطرناک ہیں، سٹیٹ بینک کی وارننگ

قرض دینے والی ایپس بینک صارفین کیلئے خطرناک ہیں، سٹیٹ بینک کی وارننگ

قرض دینے والی ایپس بینک صارفین کی رقموں کے لئے خطرہ ہیں، سٹیٹ بینک کی وارننگ

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ایک خط میں کہا ہے کہ مرکزی بینک نے مشاہدہ کیا ہے کہ کمرشل بینکوں نے غیر مجاز، غیر تصدیق شدہ اور خطرناک موبائل فون ایپلی کیشنز کو صارفین کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر آن لائن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کی اجازت دے کر اپنے صارفین کی رقم کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ڈیجیٹل بینکنگ خدمات فراہم کرنے والے اپنے ریگولیٹڈ اداروںیعنی بینکس اور مائکرو فائنانسنگ کمپنیز کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ “بہت سے غیر مجاز/غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دینے والی موبائل ایپلیکیشنز اور پلیٹ فارمز قرض کی تقسیم اور وصولی کے لیے بینکنگ چینلز کا استعمال کر رہے ہیں، اور صارفین کے بینک کھاتوں کے ساتھ انضمام کے ذریعے قرض کی اہلیت کی جانچ کرنا بھی انکا ایک مقصد ہے۔ ستیٹ بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ چینلز کا اس طرح کا استعمال اور موبائل بینکنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ ان غیر مجاز/غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس کے ساتھ انضمام صارفین کے تحفظ کے بارے میں سنگین خدشات کا باعث ہے اور یہ بینکوں کے لیے ساکھ کے خطرے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply