• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ:بریڈ فورڈ سے2پاکستانی نژاد بہنیں لاپتہ,تلاش جاری

برطانیہ:بریڈ فورڈ سے2پاکستانی نژاد بہنیں لاپتہ,تلاش جاری

 برطانیہ میں بریڈ فورڈ کے علاقے سے پاکستانی نژاد برطانوی دو  بہنیں لاپتہ ہو گئیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ 15 سالہ حارثہ محمود کو آخری مرتبہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بریڈ فورڈ کے علاقے ایلرٹن میں دیکھا گیا تھا، وہ تیکھے نیلے رنگ کی جینز ، سفید شرٹ اور سیاہ رنگ کی جیکٹ میں ملبوس تھیں۔

 

ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق13 سالہ عامرہ محمود کو آخری مرتبہ بریڈ فورڈ کے لوئر گرینیج کمیونٹی سینٹر کے باہر اپنی بہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، وہ سیاہ اسکول ٹراؤزر، سفید شرٹ اور نیلے رنگ کے کوٹ میں ملبوس تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ دونوں بہنوں سے متعلق کسی کو بھی کچھ معلوم ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply