• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے اور گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے اور گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

مراسلے کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply