عوام کے خادم سے قائد عوام تک کا سفر/زبیر بشیر

شی جن پھنگ نے اپنے والد شی جونگ شن کی یاد میں ایک مضمون میں لکھا جس میں وہ تحریر کرتے ہیں” میرے والد نے اپنی زندگی میں دو تاریخی مشنوں کی تکمیل میں حصہ لیا ایک ، لیو زیڈان اور شی زی چانگ کے ساتھ مل کر معروف شائنشی گانسو سرحدی انقلابی مرکز کا قیام اور دوسرا، دنگ شیاؤپھنگ اور ای جیان ینگ کے تعاون اور مرکزی حکومت کی قیادت میں گوانگ ڈونگ خصوصی اقتصادی زون کا قیام تھا۔

یہ دونوں تاریخی مشن “عوام” کے گرد گھومتے ہیں۔ پہلا مشن لوگوں کی آزادی اور دوسرا لوگوں کی خوشگوار زندگی سے متعلق تھا۔

شی جونگ شن ہمیشہ عوام کو اپنے دل میں رکھتے تھے۔ اس عمل نے شی جن پھنگ پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ ایک باپ روح اور طاقت کی علامت ہے، اور اپنے بچوں کے لیے آگے بڑھنے کے لیے تحریک اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے والدشی چونگ شون کے درمیان محبت کی ایک زبردست کہانی ہے۔ شی جن پھنگ کے دفتر میں اُن کے اپنے خاندان کے ہمراہ مختلف ادوار میں لی گئی کئی تصاویر موجود ہیں۔ ایک تصویر میں شی جن پھنگ اپنے بوڑھے والد کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سیر کے لیے لے کر جا رہے ہیں۔

شی جن پھنگ کی زندگی، کام اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ میں ان کے والد شی چونگ شون کی تربیت کی گہری جھلک ملتی ہے ، جس کا ثبوت شی جن پھنگ کے اپنے والد کو لکھے گئے خط سے ملتا ہے۔ یہ 15 اکتوبر 2001 کو شی چونگ شون کی 88ویں سالگرہ تھی۔ اُس وقت شی جن پھنگ صوبہ فوجیان کے گورنر تھے اور اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے والد کی سالگرہ کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ اپنے خط میں انہوں نے والد کی درازی عمر کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کرتے ہوئے اُن کے لیے اپنی دیرپا محبت کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے والد کی جانب سے وراثت میں ملے متعدد اوصاف کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ آپ نے اپنی عظیم محبت کے جذبے سے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ آپ نے خاموشی سے کام کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی چینی عوام کی بہبود کے لیے وقف کر دی اور مجھے بھی عوام کی خدمت کرنے کی تحریک دی ہے ۔ شی جن پھنگ نے اپنے خط میں والد صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شی چونگ شون ایک “عوامی لیڈر ہے جو عوام سے نکلا ہے۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ ایک کسان کا بیٹا ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ خود کو محنت کش طبقے کا رکن سمجھتے ہیں۔

“آپ ایک بوڑھے بیل کی طرح  ہمیشہ خاموشی سے چینی عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ آپ کے اس عظیم طرز عمل سے مجھے بھی یہ ترغیب ملتی ہے کہ میں اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دوں۔” شی جن پھنگ نے ایک بار اپنے والد محترم جناب شی جونگ شونگ کو لکھے گئے سالگرہ کے  تہنیتی خط میں ان خیالات کا اظہار کیا تھا۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ “میں اپنے والد محترم کے قیمتی اور عمدہ نظریات اور اخلاقی قدریں وراثت میں حاصل کرنے اور انہیں اپنے ذات میں جذب کرنے کاخواہاں ہوں  جن میں سے ایک “عوام کی خدمت  کا جذبہ” ہے۔

شی جونگ شونگ ایک “عوامی لیڈر تھے جو عوام سے نکلے تھے”۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ وہ ایک کسان کے بیٹے ہیں، اور ہمیشہ اپنے آپ کو محنت کش لوگوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ شی جن پھںگ نے کہا کہ “میرے دادا بھی ایک کسان تھے، اور میرے والد نے ایک کسان کے طور پر انقلابی راستے پر سفر کا آغاز کیا، اور میں خود سات سال سے بطور کسان کام کر رہا تھا۔” کسانوں کے لیے یہ سادہ سا احساس ہمیشہ شی جن پھنگ کے دل پر نقش رہا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ نے  14 انتہائی غربت کے شکار  علاقوں کا سفر کیا ہے، اور غربت کے خاتمے کے کام کے حوالے سے 50 سے زیادہ تحقیقی  دورے کئے۔ “میری کوئی ذاتی خواہش  نہیں ہوگی اور میں عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا۔” یہ بالکل وہی عقیدہ اور  کاوش ہے جس پر شی جن پھنگ اور ان کے والد عمل پیرا رہے ہیں۔

1969 میں، شی جن پھنگ، جن کی عمر 16 سال سے کم تھی، عملی زندگی کے تجربے کے لیے شمالی شائنشی کے دیہی علاقوں میں گئے۔ یہاں قیام کے سات سال کے دوران ایک تعلیم یافتہ نوجوان کے طور پر انہوں نے کسانوں کی زندگی کو قریب سے دیکھا۔ اس مشاہدے سے زمین اور کسانوں سے محبت ان کی فکری گہرائیوں کا حصہ بن گئی۔

1980 کی دہائی کے اوائل میں، شی جن پھنگ نے مقامی قیادت کے عہدوں کو سنبھالا۔ اس وقت تک وہ یہ جان چکے تھے کہ عوام کی ضروریات کو عوام میں رہ کر ہی جانا جا سکتا ہے۔

15 نومبر 2012 کو سی پی سی کی 18ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو  کے مستقل نمائندوں  اور چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان ہونے والی  ملاقات  میں جنرل   سیکرٹری شی جن پھنگ نے ایک پختہ وعدہ کیا کہ “عوام کے لیے بہتر زندگی کی  خواہش ہمارا مقصد ہے”۔

Advertisements
julia rana solicitors london

“عوام کے لیڈر” سے لے کر “عوام کے خادم” تک باپ اور بیٹے کی دو نسلوں کو عوام سے گہری محبت اور عوام کے لیے ایک دل وراثت میں ملا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کب اور کہاں، عوام ہمیشہ ان کی مشترکہ فکر اور طاقت ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

Zubair Bashir
چوہدری محمد زبیر بشیر(سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان) مصنف ریڈیو پاکستان لاہور میں سینئر پروڈیوسر ہیں۔ ان دنوں ڈیپوٹیشن پر بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے وابستہ ہیں۔ اسے قبل ڈوئچے ویلے بون جرمنی کی اردو سروس سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران رپورٹنگ کے شعبے میں سن 2019 اور سن 2020 میں دو ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply