• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طوفان آنے پرگھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں،پی ڈی ایم اے سندھ کی ہدایت

طوفان آنے پرگھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں،پی ڈی ایم اے سندھ کی ہدایت

پی ڈی ایم اے سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں طوفان کے باعث تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کمزور اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، ان اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔ماہی گیر 17 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔نشیبی علاقوں خصوصاً ساحلی پٹی سے انخلاء کی تیاری کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ عوام اپنی ضرورت کے الیکٹرونکس آلات کو چارج کر لیں، اپنی ضروری دستاویزات کو واٹر پروف تھیلوں میں محفوظ کر لیں۔حکومتی حکام کی طرف سے ہدایت کی جائے تو محفوظ پناہ گاہ میں چلے جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply