غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ میں غلاف خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔

فیکٹری کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال استعمال کیا گیا ہے۔

کسوہ فیکٹری کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کیلئے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

غلاف کعبہ کی تیاری میں متعدد مشہور شخصیات حصہ لے چکی ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ متعدد سیاسی شخصیات بھی کسوہ کی تیاری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply