• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والا برج گر گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والا برج گر گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ائیرپورٹ پرطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جہاز سے منسلک کنیکٹ برج گرگیا۔ جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم وہاں کھڑا نجی ایئرلائن کا طیارہ محفوظ رہا۔نجی ائیرلائن کے طیارہ کا بریج گرنے سے آپریٹر زخمی ہوگیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز GF 771 اسلام آبا دسے بحرین جارہی تھی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریباً 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح یکم مئی 2018 کو کیا تھا۔جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے، جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply