• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ، پاکستان تیسرے نمبر پرآگیا

گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ، پاکستان تیسرے نمبر پرآگیا

پاکستان میں گدھوں کی تعداد 58لاکھ تک پہنچ گئی۔ پاکستان گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، چین پہلے اور ایتھوپیا کا نمبر دوسرا ہے۔

پاکستانی معیشت کے کسی اور شعبے میں نمایاں ترقی ہو نہ ہو، ملک میں ہر سال گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق 1999 میں پاکستان میں گدھوں کی تعداد 38 لاکھ تھی جو 2022 میں 57 لاکھ ہو چکی تھی۔۔ پاکستان میں 2019-2018 میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ 2018-2017 میں 53 لاکھ جبکہ 2017-2016 میں 52 لاکھ تھی۔ ایک فارمولے کے تحت گزشتہ چند برس میں سالانہ ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوتا رہا۔

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا۔گزشتہ سال گدھوں کی کل تعداد 57 لاکھ تھی۔رواں مالی سال میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سروے کے مطابق ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا۔مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی،۔ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا۔بھیڑوں کی افزائش میں ایک سال میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا۔اونٹوں خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہ ہو سکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply